بھارت ادتیہ پنچولی 110

بھارتی اداکار ادتیہ پنچولی کو ریپ کے جرم میں 10 سال قید

بھارت کے سنئیر اداکار ادتیہ پنچولی کو ریپ کے الزام میں عدالت نے قصور وار ٹھہراتے ہوئے 10 سال قید با مشقت کی سزا سنا دی ہے۔ ادتیہ پنچولی پر ان کی ساتھی اداکارہ نے کم عمری میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نامور بھارتی اداکار ادتیہ پنچولی پر ایک نامعلوم بھارتی اداکارہ نے الزام عائد کیا تھا کہ 10 برس قبل ادیتیا پنچولی نے انہیں 17 سال کی عمر میں نہ صرف گھر میں قید رکھا بلکہ زیادتی کا نشانہ بھی بناتے رہے۔ اداکارہ کے خلاف یہ شکایت ممبئی کے ورسووا پولیس سٹیشن میں درج کروائی گئی جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے عدالت پیش کیا گیا جہاں انہیں 10 سا ل قید کی سزا سنا دی گئی۔

ادتیہ پنچولی پر الزام عائد کرنے والی اداکارہ کا نام سامنے تو نہیں آیا تاہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ شکایت معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ نے درج کروائی ہے۔ ادتیہ اور کنگنا کا تعلق بالی وڈ کے چند مشہور تعلقات میں سے ایک تھا جو کچھ برس قبل اپنے اختتام کو پہنچ گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں