809

بھارت میں کورونا سے اموات کا نیا ریکارڈ بن گیا ،ایک ہی دن میں اتنے لوگ ہلاک ہو گئے کہ پورے ملک میں خوف و ہراس پھیل گیا

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 6 سو 45 مریض انتقال کر گئے، یہ اس وبا کی وجہ سے ایک دن میں ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ ہے۔جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق بھارت کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق نئی ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 2 لاکھ 4 ہزار 8 سو 32 ہو گئی ہے۔اسی دوران کورونا انفیکشن کے تقریبا تین لاکھ 80 ہزار نئے کیس بھی رجسٹر کیے گئے۔ یہ بھی ایک دن میں انفیکشنز کی نئی ریکارڈ تعداد ہے۔ بھارت میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد اب تقریبا18.04ملین ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں