خرید وفروخت ... کیا خریدیں‌؟‌کیسے خریدیں؟ 275

خرید وفروخت … کیا خریدیں‌؟‌کیسے خریدیں؟

ایک شام وہ دونوں مل بیٹھے اور جاب چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ۔۔ اپنے کام کے ماہر تھے اور محنتی بھی تھے.تو 2009 میں انہوں نے اپنی ایک کمپنی متعارف کروائی جس کا نام WatsApp رکھا ا ۔ 2009 سے 2014 تک مسلسل محنت اور جدوجہد سے نام اور مقام بنایا اورپھر وقت نے کروٹ لی اور فیس بک کے بانی مارک نے اسے 19 بلین ڈالر میں خرید لیا ۔
یہ باہر کی بات ہے پاکستان آجائیے۔
2012 میں دراز کے نام سے ایک آن لائن شاپنگ کمپنی مارکیٹ میں‌متعارف ہوئی اور خوب نام کمایا ، آن لائن شاپنگ کی دنیا اس کے کام کو دیکھ کر حیران رہ گئی ۔ چائنہ سے علی بابا کے مالک جیک ما نے اسے475 ملین ڈالرمیں‌خرید لیا. بس جو منہ میں آیا مالکان کو مل گیا اور دراز ڈاٹ پی کے فروخت ہوگئی ۔
اور تازہ ترین خبر سنئے کاروں کی ایک کمپنی میں کام کرنے والے مدثر شیخ نے 2012 میں آن لائن سواری بکنگ کے لئے “ کریم “ نام سے ایک کمپنی کی بنیاد رکھی ، تمام بڑے شہروں میں اسے لانچ کیا گیا اور اپنی عمر کے آٹھ کامیاب سال گزارنے کے بعد آج 3.1 بلین ڈالر میں اسے اوبر نے خرید لیا ۔
آپ اور میں کپڑا بیچتے ہیں ، عطر بیچتے ہیں ، شہد بیچتے ہیں ، چشمے اور شیشے بیچتے ہیں سرمہ اور کنگھی بیچتے ہیں لیکن یہاں دیکھئے لوگ کیا بیچ رہے ہیں اور کیسے ؟؟
بس سوچنا ہے سمجھنا ہے اور پھر کام پہ لگ جانا ہے
یہ تو ہوگئی کمپنیوں کی بات ۔۔ اب آپ کہیں گے اس کے لئے بہت بڑا سٹرکچر چاہئے ہوتا ہے ، پلاننگ چاہئے ہوتی ہے اور ٹیم ورک درکار ہوتا ہے واقعی ایسا ہی ہے آپ سچ کہہ رہے ہیں ، یہ ریٹس ایسے نہیں ملتے اس کے پیچھے پورا ایک پلان ہوتا ہے تب جاکر یہ ریٹ ملتے ہیں ۔۔
لیکن ایک اور بات نہ بتاؤں آپ کو ؟؟
یہاں تو الفاظ بھی بکتے ہیں ۔۔
جی ہاں ! انگریزی کے کچھ مخصوص الفاظ جنہیں انگلش میں Domain کہا جاتا ہے ۔ لوگوں نے اس پہ کام کیا ، اپنا ذہن استعمال کیا ، تکنیک سمجھی اور GoDady سے چند ڈالرز میں کچھ ڈومینز خرید کر رکھ لیں اور پھر مارکیٹ میں انہیں مہنگے داموں فروخت کیا گیاجیسے کہ
Insurance
یہ ڈومین 49.7$ ملین ڈالر میں فروخت ہوئی
Carinsurance
اسے 35.6$ملین میں بیچا گیا
Internet
یہ ڈومین 18$ملین میں فروخت ہوئی
یہ صرف چند مثالیں ہیں وگرنہ گوگل کی تاریخ بھری پڑی ہے گوگل کیجئے اور سمجھئے ۔
جب میں نے اس بزنس کو سمجھا تو ایک ڈومین 12 سو میں خرید کر رکھ لی اور دو سال بعد انتہائی مہنگے داموں فروخت کی گئی ۔پھر دھڑا دھڑ خریدنا اور بیچنا شروع کردیا گیا اس وقت بھی اچھی ڈومینز پینل پہ ہیں ۔۔
آپ بھی کچھ ایسا آئیڈیا سوچئے
اس پہ کام کیجئے
اور پھر فروخت کردیجئے
بس آئیڈیا اور …. محنت شرط ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں