فٹے منہ تہاڈا ، لعنت ہے 62

“فٹے منہ تہاڈا ، لعنت ہے ….”ویسٹ انڈیز سے ہار کے بعد قومی ٹیم کو راستے میں گالیاں پڑ گئیں

کرکٹ ورلڈکپ میں اپنے پہلے ہی میچ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے بعد شائقین کرکٹ شدید افسردہ ہوئے اور ان قومی ٹیم کےلئے ان میں شدید غصہ بھی نظر آیا۔

گذشتہ روز جب 100 اووروں کا میچ صرف 34 اووروں میں ختم کرنے والےقومی ٹیم میچ ہار کر پویلین واپس جارہی تھی تو اس وقت انہیں ناراض کرکٹ شائقین کے غصے کا سامنا کرنا پڑا۔ پویلین کی جانب بڑھتے ہوئے راہداری میں موجود پاکستانی شائقین نے کرکٹرز کو دیکھ کر لعنت ملامت شروع کر دی اور کہا “فٹے منہ تہاڈا ، لعنت ہے ” قومی کرکٹرز خاموشی سے بے عزتی کرواکے آگے کی جانب بڑھ دیئے۔

“فٹے منہ تہاڈا ، لعنت ہے ….”ویسٹ انڈیز سے ہار کے بعد قومی ٹیم کو راستے میں گالیاں پڑ گئیں

“فٹے منہ تہاڈا ، لعنت ہے ….”ویسٹ انڈیز سے ہار کے بعد قومی ٹیم کو راستے میں گالیاں پڑ گئیں

Posted by Urdu Fankari on Saturday, June 1, 2019

یاد رہے کہ گزشتہ روزانگلینڈ کے شہر ناٹھنگم میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں تو ویسٹ انڈین کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 22ویں اوور میں صرف 105 رنز پر آوٴٹ ہوگئی، کوئی بھی بیٹسمین ویسٹ انڈیز کی باوٴلنگ کا مقابلہ نہ کر سکا۔

امام الحق اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن امام صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور فخرزمان بھی 22 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔

تیسرے نمبر پر حارث سہیل بیٹنگ کے لیے آئے لیکن ان کی اننگز بھی صرف 8 رنز تک محدود رہی جس کے بعد بابراعظم بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 رنز پر آؤٹ ہوگئے اور پاکستان کی پوری ٹیم صرف 105 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔

.ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوشانے تھامس نے 4، جیسن ہولڈر نے 3 اور آندرے رسل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آسان ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے بہترین بلے بازی کی اور 106 رنز کا ہدف صرف 14ویں اوورمیں ہی حاصل کر لیا۔ کرس گیل نے 34 گیندوں پر دھواں دار 50 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ وہاب ریاض کو 3.4 اووروں میں 40 اور حسن علی کو 4 اووروں میں 39 رنز کی پٹائی پرداشت کرنا پڑی۔ پاکستان کو یہ لگاتار 11ویں شکست حاصل ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں