لندن(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی سوشل میڈیا پر ایک اور تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ کافی عرصے کے بعد لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی کرتے ہوئے دکھائی دیے ہیں۔
لندن میں علاج کی غرض سے مقیم سابق وزیراعظم نواز شریف ایک لمبے عرصے سے منظرنامے سے غائب تھے جو لندن میں اپنے بیٹے کے ساتھ بارش کے موسم میں چہل قدمی کرتے ہوئے دکھائی دیے ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے چھوٹے صاحبزادہ حسن نواز کے ساتھ بارش کے موسم میں لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی کر رہے ہیں۔ جبکہ حسن نواز نے چھتری کو تھام رکھا ہے۔
خبر رساں ادارے کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ڈاکٹروں کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی کرتے ہیں، لندن کے ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کی چند دن میں ہارٹ سرجری ہے جس کی وجہ سے انہیں چہل قدمی کی ہدایت کی گئی ہے۔
اللّہ نے بہت کم لوگوں کو ایسی قسمت سے نوازا ہے کہ ان کے دکھ پر کڑوڑوں آنکھیں بھیگ جاتی ہیں اور ان کی ایک جھلک،ایک مسکراہٹ سے کڑوڑوں چہرے کھل اٹھتے ہیں۔ پاکستان کی ترقی اور اب سلامتی کے لیئے پاکستان کے عوام کی امید آپ ہیں۔اللّہ آپ کو صحت عطا فرمائے اور جلد اپنے گھر واپس لائے ❤️ pic.twitter.com/QrLKy7tLfU
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 19, 2020
نواز شریف کی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر لیگی کارکنان اور پی ٹی آئی ارکان میں بحث شروع ہو گئی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ”اللہ نے بہت کم لوگوں کو ایسی قسمت سے نوازا ہے کہ ان کے دکھ پر کروڑوں آنکھیں بھیگ جاتی ہیں اور ان کی ایک جھلک،ایک مسکراہٹ سے کروڑوں چہرے کھل اٹھتے ہیں۔ پاکستان کی ترقی اور اب سلامتی کے لیے پاکستان کے عوام کی امید آپ ہیں۔اللہ آپ کو صحت عطا فرمائے اور جلد اپنے گھر واپس لائے”
شہباز گل نے نواز شریف کی تصویر سامنے آنے پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ”سمجھ نہیں آتی کیسے کوئی صحت پر اتنی غلط بیانی کر سکتا ہے۔یہ وہ مریض ہیں جو بقول مریم صفدر کہ “مرنے لگا تھا” انہوں نے مال پانی بزنس اولاد علاج لندن میں رکھنا ہے اور حکومت پاکستان میں کرنی ہے۔بیٹوں پر پاکستان کا قانون نافذ نہیں ہوتا اور بیٹی قوم کی بیٹی اور لیڈر ہے۔ کون لوگ او تسی”۔
سمجھ نہیں آتی کیسے کوئی صحت پر اتنی غلط بیانی کر سکتا ہے۔یہ وہ مریض ہیں جو بقول مریم صفدر کہ “مرنے لگا تھا” انہوں نے مال پانی بزنس اولاد علاج لندن میں رکھنا ہے اور حکومت پاکستان میں کرنی ہے۔بیٹوں پر پاکستان کا قانون نافذ نہیں ہوتا اور بیٹی قوم کی بیٹی اور لیڈر ہے۔ کون لوگ او تسی pic.twitter.com/qFUD2sTtIw
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 19, 2020
خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف عدالت سے طبی بنیادوں پر ضمانت لے کر کم و بیش گزشتہ سات ماہ سے لندن میں علاج کی غرض سے مقیم ہیں، عدالت نے ضمانت میں توسیع کے لیے درخواست دائر نہ کرنے کی وجہ سے نواز شریف کو اشتہاری بھی قرار دے دیا ہے۔
Source By : dailynewslounge