محمد عامر 6

محمد عامر ایک دن پچھتائیں گے، سابق فاسٹ بائولر کا حیران کن انکشاف

لاہور( آن لائن )سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا ہے کہ محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ایک دن پچھتانا پڑے گا۔ 2010 کے میچ فکسنگ کیس میں محمد عامر کے ساتھ 5 برس کی پابندی کاٹنے والے 38 سالہ محمد آصف نے ایک برطانوی کرکٹ میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پابندی کی مدت ختم ہونے کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کے لیے بھرپور کوشش کی لیکن انہیں دوبارہ موقع نہیں مل سکا

جس پر انہیں کافی مایوسی ہوئی، محمد عامر کو پابندی کے خاتمے کے فوری بعد قومی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ، انہیں لگتا ہے کہ محمد عامر کو مستقبل میں اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر افسوس ہوگا۔محمد آصف کا مزید کہنا تھا کہ محمد عامر کے معاملے میں یہ بات صاف دکھائی دے رہے ہے کہ موجودہ ٹیم مینجمنٹ کے رویے میں کوئی بھی لچک نہیں ہے، وقار یونس بدستور 1990 کی دہائی میں جی رہے ہیں، انھیں اب تک یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ پلیئرز کو کیسے سنبھالا جاتا ہے، ٹیم میں موجودہ کلچر یہ ہے کہ اگر عامر جیسا کوئی کھلاڑی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے تو اس کی وجہ معلوم کرنے کے بجائے اس کھلاڑی کو ہی ڈراپ کردیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں