138

منہ کی بدبو جادوئی طریقے سے ختم کرنے والے 9 کھانے

منہ سے بدبو آنا باعث شرمندگی ہے جس سے انسان کا وقار مجروح ہوتا ہے، آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ دُنیا میں 80 ملین سے زیادہ لوگ اس بیماری کا شکار ہیں اور بُرش کرنے کے باوجود وہ مُنہ کی بدبو سے چھٹکارا حاصل نہیں کر پاتے۔
اس آرٹیکل میں مُنہ کی بدبو دُور کرنے کے چند آسان اور مزیدار طریقے ذکر کیے جائیں گے جن پر عمل کرکے آپ اس پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔

نمبر 1 گاجر اور سیب

سیب اور گاجر نظام انہظام کو تندرست رکھنے میں انتہائی مددگار ہیں، نظام انہظام خراب ہو تو پیٹ میں گیس پیدا ہوتی ہے اور پیٹ کی گیس جب مُنہ کے راستے خارج ہوتی ہے تو سانس بدبودار کر دیتی ہے، سیب اور گاجرکوچبا چبا کر کھانے سے پیٹ میں گیس پیدا نہیں ہوتی اور یہ سانس کو تازہ رکھتے ہیں۔

نمبر 2 تازہ سبزیاں اور پھل

منہ سے بدبو آنے کی ایک بڑی وجہ معدے میں تیزابیت کا ہونا ہے جو عام طور پر زیادہ گوشت کھانے یا بازاری کھانے کھانے سے پیدا ہوتی ہے۔
تازہ سبزیاں اور پھل کھانے سے جہاں اور بہت سے فائدے ہوتے ہیں وہاں یہ منہ میں Saliva کی پروڈکشن بڑھاتے ہیں جس سے خوراک جلد ہضم ہونے میں مدد ملتی ہے اور منہ سے بدبو پیدا کرنے والے بیکٹریا صاف ہو جاتے ہیں۔

نمبر 3 پودینہ

کھانے کے بعد تھوڑا سا پودینہ چبانے سے بھی مُنہ کی بدبو ختم ہو جاتی ہے اور منہ کا ذائقہ تروتازہ ہو جاتا ہے، پودینہ نظام انہظام کو بھی بہتر بناتا ہے اور خوراک کو جلد ہضم کرنے میں مددگار ہے۔

نمبر 4 دہی

دہی میں شامل انسان دوست بیکٹریا خوراک کو جلد ہضم کرنے میں انتہائی مفید ہے جس سے مُنہ کی بدبو بھی ختم ہوتی ہے مگر دہی کو چینی ڈال کر استعمال نہیں کرنا چاہیے وگرنہ یہ تیزابیت کا باعث بن سکتا ہے۔

نمبر 5 چیری

کُچھ کھانے جیسے مُولی گوبھی وغیرہ کھانے سے بھی پیٹ میں بدبو پیدا ہوتی ہے اور ایسے موقع پر اگر تھوڑی چیری کھا لی جائے تو یہ جادوئی طور پر پیٹ میں پیدا ہونے والی بدبو کو ختم کر دیتی ہے اور نظام انہظام کو درست رکھتی ہے۔

نمبر 6 سبز چائے کا قہوہ

سبز چائے کا قہوہ بیشمار خُوبیوں کا حامل ہے یہ جہاں ہمارے دماغ کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے وہاں جسم کی فاضل چربی کوپگھلانے میں بھی انتہائی مددگار ہے، سبز چائے کا قہوہ جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے اور سانس میں بدبو پیدا کرنے والے عناصر کا خاتمہ کردیتا ہے۔

نمبر 7 سٹرس فروٹس

لیموں، کینوں، مالٹے اور دُوسرے سٹرس فروٹس جہاں وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں وہاں یہ جسم کے فاضل مادوں کو خارج کرکے نظام انہظام کو فعال کر دیتے ہیں جسے سے سانس کی بدبو ختم ہوجاتی ہے اور مُنہ کا ذائقہ بھی مزیدار رہتا ہے۔

نمبر 8 ادرک اور لیموں کا قہوہ

بیشمار خوبیوں کا حامل یہ قہوہ جہان پیٹ کی بہت سی بیماریوں میں شفا ہے وہاں یہ مُنہ میں بدبو پیدا کرنے والے بیکڑیا کی صفائی کردیتا ہے اور سانس کو تروتازہ رکھنے میں انتہائی مُفید ہے۔

نمبر 9 پانی

پانی پینے سے منہ اور دانتوں میں پڑے خوراک کے چھوٹے ذرات صاف ہوجاتے ہیں اور یہ ذرات اگر دیر تک مُنہ یا دانتوں میں پھنسے رہیں تو بدبو پیدا کرنا شروع کر دیتے ہیں لہذا پانی کی ایک بوتل ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں اور تھوڑی تھوڑی دیر بعد پانی پیئے اس سے نہ صرف آپکا جسم ہائیڈریٹ رہے گا بلکے یہ خوراک کو جلد ہضم کرنے میں بھی آپ کی مدد کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں