255

مولانا طارق جمیل بھی فٹ رہنے کےلئے جم جاتے ہیں ، ویڈیو وائرل

نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں پاکستانیوں کے پسندیدہ مبلغ ہیں۔

ان کی شہرت کی وجہ یہ بھی ہے کہ وہ معاشرے میں نفرت یا تفرقہ پھیلانے کے بجائے ہمیشہ ہر پلیٹ فارم پر محبت کی بات کرتے ہیں اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ مسکراہٹیں بھی بکھیرتے نظر آتے ہیں۔

آج ہم مولانا طارق جمیل کے بارے میں آپ کوایک منفرد بات بتا رہے ہیں کہ وہ بھی جسمانی طور پر اپنے کوفٹ رکھنے کےلئے باقاعدگی سے ایکسر سائز کرتے ہیں۔

مولانا طارق جمیل کی جم میں ایکسر سائز کرتے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔

مولانا طارق جمیل نے اس مقصد کے لئے اپنےگھر میں ہی جم قائم کر لیا ہے اور باقاعدگی سے ایک ماہر کی رہنمائی میں ایکسر سائز کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں