پالک ایک ایسی سبزی ہے جو دنیا کے ہر خطے میںاآسانی سے سستے داموںمل جاتی ہے . یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم تحفہ ہے
سبز پتوں والی یہ سبزی آپکی صحت پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے اور آپ کے جسم میںکون سے عناصر کی مقدار کو برقرار رکھتی ہے یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے.
پالک میںبے شمار غذائی اجزا شامل ہیں.پالک میں وٹامنز اے ، وٹامنز کے ،میگنیز ، فولیٹ ، میگنیشم،کیلشیم،پوٹاشیم،آئرن،وٹامن سی ،وٹامن بی اور وٹامن بی2 بھی کافی مقدار میںموجود ہوتے ہیں.
اس کے علاوہ یہ سبزی وٹامن ای ،فاسفورس ،پروٹین ،ریشہ ، جست اور تانبا کا بھی ایک بہترین ذریعہ ہے . یہ سبزی تقریباہر موسم میںدستیاب ہوتی ہے .
دیگر سبزیوں میںجانی پہچانی حیثیت کی مالک یہ سبزی اینٹی آکیسڈینٹ اور انسداد کینسر عناصر کا مرکب ہے .
مزید برآں پالک کا استعمال وزن گھٹانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے،آنکھوں کےلئے نہایت مفید ہے،بلڈ پریشر کو کم کرتا ہےنیز پالک کو ہڈیاں مضبوط کرنے کےلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے.
اسے کچا سلاد کے طور پر اور پکا کر سالن کی صورت میں بھی کھایا جاسکتا ہے . دونوںصورتوں میں انتہائی فائدہ مند ہے .
