9

پی ڈی ایم نے ڈی چوک، فیض آباد اور دیگر جگہوں پر دھرنے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد پی ڈی ایم انتظامی کمیٹی کے کنوینئر اکرم درانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم انتظامی کمیٹی کہ سفارشات پر حتمی لائحہ عمل تیار کرینگے۔دھرنا ڈی چوک اور فیض آباد کے علاؤہ دیگر جگہوں پر بھی ہوگا،جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت اتنی ننگی ہو چکی ہے اسے کسی بات کا اثر نہیں ہوتا۔اخلاقی طور پر اس حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، دباؤ پڑیگا تو اندازہ ہو جائیگا۔

ضمنی انتخابات میں حکومت بری طرح شکست کا سامنا کر چکی ہے، کرم میں ہمارا امیدوار جیتا ہوا تھا اور پی ٹی آئی کے امیدوار کو تیسری سے پہلی پوزیشن پر لایا گیا، سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم اتحاد کامیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا یوسف رضا گیلانی کامیاب ہونگے ان پر بھروسہ ہے۔

پوری پی ڈی ایم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ہے۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ آصف علی زرداری پر زر اور زور کا ایم کیو ایم کا الزام بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا عددی اکثریت کا پتہ اس وقت چلے گا جب بیلٹ باکس کھلیں گے۔ امید ہے اپوزیشن کے حق میں بہتر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں