78 business rules 147

78 ایسے کاروبار جو آپ بہت کم پیسے سے شروع کرسکتے ہیں.

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان عالی ہے کہ ” حقیر سے حقیر پیشہ اختیار کرنا بھیک مانگنے سے بہتر ہے”.
دنیا کا ضابطہ ہے کہ انسان درجہ بدرجہ ترقی کی منازل طے کرتا ہے . ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ ایک دم سے انسان کروڑ پتی بن جائے . اس لئے ایسے افراد جن کے پاس بہت زیادہ دولت نہیں‌ہے . اور وہ کسی بڑے کاروبار میں‌انویسٹ نہیں کرسکتے تو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں‌.آپ خلوص نیت اور عزم مصمم سے ایک دفعہ اپنی حیثیت کے مطابق کام کرکے تو دیکھیں‌ان شا اللہ آپ کےلئے کامیابی کے راستے کھلتے چلے جائیں گے .
میرے ذاتی مشاہدے میں‌ہے کہ کافی سارے ایسے دوست احباب جو کافی اچھی ایجوکیشن حاصل کر لیتے ہیں‌مگر نوکری نہیں‌ملتی تو جب ان سے کہا جاتا ہے کہ یار کوئی اپنا کاروبار کر لو تو جواب ملتا ہے کہ یار اتنا پیسہ کہاں سے لائوں کہ کاروبار کروں . یا کوئی بھی ایسا شخص جو کسی کے پاس 10 سے 15 ہزار تک کی نوکری کرتا ہواور اس سے تنگ ہو اور اپنا کاروبار شروع کرنا چاہے تو ذیل میں‌کچھ ایسے کاروبار کا ذکر کیا گیا ہے جو تقریبا 30 سے 50 ہزار تک کی رقم میں‌بہت اچھے اندا زسے کیئے جاسکتے ہیں . اور انسان اچھا کمانے والا بن سکتا ہے اور مزید محنت کرکے اپنے کاروبار کو بڑھایا بھی جاسکتا ہے .
1.آٹو الیکٹرک ورکشاپ
2.پوشش ہاؤس
3.ڈبہ میکر
4.مہر سازی
5.استعمال شدہ کپڑوں کا سٹال
6.ڈرائی کلیننگ
7.فرنیچر سازی
8.خراد کا کام
9.موٹر سائیکل سروس سینٹر
10.سکول کینٹین
11.سپلائی سکول آئٹمز
12.بائیک سروس
13.اے سی رپئرنگ سنٹر
14.قلفی فالودہ
15.حمام
16.آئسکریم کارنر
17.جوس کارنر
18.سکریپ ڈیلر
19.خص پیڈ مینو فیکچرنگ
20.موبائل رپئرنگ سنٹر
21.کمپوزنگ ہاؤس
22.بائنڈنگ سروس
23.ٹیلرنگ ہاؤس
24.دہی بھلے کارنر
25.شوارما برگر
26.شربت کی دوکان
27.بریانی شاپ
28.فروٹ شاپ
29.دیسی کھانا ہوٹل
30.برف کی دوکان
31.دودھ/ دہی کا بزنس
32.نمبر پلیٹ مینو فیکچرنگ یونٹ
33.عطر فروشی
34.سلاجیت کی خریدوفروخت
35.آن لائن فری لانسنگ
36.سیلز مین شپ
37.آڈیو ویڈیو مکسنگ
38.الیکٹریشن ورک
39.سموسہ شاپ
40.پینٹ ہاؤس
41.ریفریجریٹر رپئرنگ
42.سولر پلیٹس فٹر
43.پلمبرنگ ہاؤس
44.شہد کی خریدوفروخت
45.شاپنگ بیگ سپلائی
46.کانچ کی چوڑیاں
47.لیڈیز آئٹم کارنر
48.گھڑی رپئرنگ
49.بادام گھوٹا
50.فلاور ہاؤس
51.سیخ کباب
52.چائے کا ہوٹل
53.بے بی سوٹنگ کارنر
54.فریم میکنگ
55.آرٹیفیشل جیولری کارنر
56.فریش سلادپوائنٹ
57.دوپٹہ /برقعہ مینو فیکچرنگ
58.بیڈ رفوگری
59.بیگ میکر
60.موبائل اسسریز
61.ریوائنڈنگ پوائنٹ
62.رینٹل ٹوائز
63.ویڈیو گیم پوائنٹ
64.پنکچر ہاؤس
65.کمپیوٹر ہارڈ وئیر سافٹ وئیر
66.موبائل اسسریز
67.ناشتہ پوائنٹ
68.یخنی پوائنٹ
69.ڈرائی فروٹ اینڈ مونگ پھلی کارنر
70.سپلائی برائے مرغی گوشت
71.پکوان سینٹر
72.ناریل کی ریڑھی
73.ڈائی کٹنگ ان پریس مارکیٹ
74.سکرین پرنٹنگ
75.کرٹن میکر
76.کاریٹ فٹر
77.نان کی دوکان
78.سٹیشنری کی شاپ
درج بالا تمام ایسے کام ہیں جو نہایت کم پیسسوں سے شروع کیے جاسکتے ہیں بس کمانے والے ہاتھ ہوں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں