Fayyaz-ul-Hasan Chauhan 5

فیاض الحسن چوہان کی دھماکے دار واپسی، ترجمان پنجاب حکومت مقرر

کپتان کے جارح مزاج کھلاڑی فیاض الحسن چوہان کی دھماکے دار واپسی، پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کر دیا گیا، نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کافی عرصے سے خاموش اور حکومت معاملات سے دور رہنے والے پنجاب میں تحریک انصاف کے جارح مزاج رہنما فیاض الحسن چوہان کی پنجاب حکومت میں دھماکے دار واپسی ہو گئی ہے۔ فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے۔ اب وہ ایک بارپھر ٹی وی شوز میں اپنی جماعت ہو حکومت کا دفاع کرتے نظر آئیں گے۔

پنجاب کے وزیراطلاعات صمصام بخاری نے فیاض الحسن چوہان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ یاد رہے کہ فیاض الحسن چوہان پنجاب میں تحریک انصاف حکومت کے پہلے وزیراطلاعات و نشریات تھے لیکن اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے وہ مسلسل تنقید کی زد میں رہتے تھے۔ ہندو برادری کے خلاف متنازع بیان ان کی وزارت کے خاتمے کا باعث بن گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں