PM Modi 4

آئندہ ماہ عمران مودی ملاقات طے

بھارتی الیکشنوں کے بعد مودی سرکاری کے رویے میں مثبت تبدیلی نظر آنے لگی، آئندہ ماہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے درمیان کرغزستان میں ملاقات ہونے کا امکان ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات طے ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ 13 اور 14 جون کو کرغزستان میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاک بھارت تعلقات میں بڑا بریک تھرو آنے والا ہے۔ اجلاس کے سائیڈ لائن میں پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ایک اہم ملاقات ہونے جا رہی ہے۔ جو خطے کے حالات کے پیش نظر نہایت اہمیت کی حامل ہو گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد پاک بھارت رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہوگی۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزارت خارجہ دونوں ممالک کے حکام ملاقات کے ایجنڈے کی تیاری میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں بھی کہا تھا کہ اگر بھارت ایک قدم آگے بڑھے گا تو پاکستان دو قدم بڑھے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن جیتنے پر وزیراعظم مودی کو فون کرکے مبارکباد بھی دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں